 
                                                      حکومت کے پاس 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی پیشگوئی
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جیل میں بیٹھ کر پیش گوئی کر رہا ہوں کہ حکومت کے پاس 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں۔
بانی پی ٹی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بیٹھ کر پیش گوئی کررہا ہوں کہ حکومت کے پاس 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، کہیں یہ بھاگ نہ جائیں۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ میں ان سے معافی نہیں مانگوں گا، میں نے کون سا جرم کیا ہے، اگر نگران سیٹ اپ میں الیکشن ہوئے تو ان کو کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی کا اپنے الفاظ کی تصحیح کرتے کہنا تھا کہ میں نے فوج کو نیوٹرل نہیں غیر سیاسی کہا، نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ 9 مئی کی فوٹیجزمیں پی ٹی آئی کے لوگ سامنے لائیں تومعافی مانگوں گا، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیرمشروط معافی مانگی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ مجھ سے مذاکرات کے لئے کسی نے رابطہ نہیں کیا، 9 مئی پر انصاف چاہتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی مزید کہتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو، صرف اور صرف پاکستان کے لئے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 