
سمندری طوفان کے زیر اث کراچی میں صبح سویرے موسلا دھار بارش
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجودٹراپیکل سائیکلون اسنیٰ کا چھٹا الرٹ جاری کردیا ہے۔
سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے، جبکہ گذشتہ 9 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔
سمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی سے آگے بڑھتے ہوئے بلوچستان کے ساحلی حدود کی جانب بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے طوفان 200 کلومیٹردور ہے، جبکہ اوڑماڑہ کے جنوب ،جنوب مشرق سے 220 کلومیٹر اور گوادر کے جنوب مشرق سے 380 کلومیٹر دور ہے طوفان مغرب اور جنوب مغرب کی سمت میں گامزن ہے۔
طوفان کے زیر اثرکراچی میں آج شام یا رات میں وقفے وقفے گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش جاری رہے گی، اس کے علاوہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول ،حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان اور دیگر سندھ کے اضلاع میں آج شام یا رات تک گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران 60 سے 70 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہے، جبکہ ہوا کے جھکڑ 80 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار کو چھو سکتے ہیں، اس کے علاوہ سمندر شدید طغیانی رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے ماہی گیر آج گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں جبکہ بلوچستان کے ماہی یکم سمتبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، کل تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز سے بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News