
پاکستان نے پہلے بھی فلسطین کو امداد بھجی تھی اور امداد بھجوائی جائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی فلسطین کو امداد بھجی تھی، اب مزید امداد بھجوائی جائے گی اور زخمیوں کے لیے طبی امداد بھجی جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے پارلمینٹ میں حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ شہید کی غبانہ نمازجنازہ ادا کی، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم اس نیک کام میں شریک ہوئے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج اس میں اچھی بات یہ تھی کے نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی موجود تھے، اس کے علاوہ آج پارلیمنٹ میں حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ کی شہادت پر مشترکہ قرارداد بھی پاس ہوئی جو بہت بڑی بات ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام اور طالبہ کو میڈیکل کالجز میں داخلے دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News