پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پیر بالا میں پولیس وین معمول کے گشت پرتھی جس پر سڑک پر نصب آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا گیا۔
ایس پی ورسک ارشدخان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس پی ارشد خان نے بتایا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوع سے متعدد مشتبہ افراد کوبھی تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
