Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی بلوں پر صرف پنجاب کو ریلیف دینا امتیازی سلوک ہے، فاروق ستار

Now Reading:

بجلی بلوں پر صرف پنجاب کو ریلیف دینا امتیازی سلوک ہے، فاروق ستار
فاروق ستار

آئینی ترمیم سے متعلق ڈرافٹ سامنے نہ آنے پر اختلافات اور تحفظات تھے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر صرف پنجاب کو ریلیف دینا امتیازی سلوک ہے۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا استعمال کرنے والے صارفین کی صورتحال سامنے ہے، گزشتہ دنوں مصطفیٰ کمال بھائی نے بات کی تھی کیا سندھ میں رہنے والے پاکستان کا حصہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا، صرف پنجاب کو ریلیف دینا امتیازی سلوک ہے، نواز شریف صاحب اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر پنجاب کے لئے اشرفیاں لٹارہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ جبر کی چکی میں کراچی والوں کو پیسا جا رہا ہے، کراچی والوں سے 60 سے 64 روپے فی یونٹ بجلی بل لیا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کو ساتویں آسمان سے اوپر پہنچادیا گیا ہے، کراچی کے شہریوں پر نا انصافی، ظلم اور جبر قائم ہو گیا، لوگوں کو مجبورکیا جارہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کریں، مجبورکیا جارہا ہے کہ لوگ سڑک پر بیٹھ جائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی نہیں جان چھوٹ رہی ہے، لوگوں کو خودکشی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلوں میں کمی نہیں کر پا رہے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں اضافہ اونٹ کی کمر میں تنکا ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ ڈسکوز کے لیے 31 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی، اس ملک کے پالیسی ساز اداروں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے، ہوش کے ناخن نہ لیے تو کراچی کی شاہراہوں پر انتشار نظر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر