پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کی خبریں درست نہیں، بیرسٹر علی ظفر
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کی خبریں درست نہیں ہیں۔
سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی قسم کی آئینی ترمیم میں کامیابی حاصل نہیں کرپائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے اگر میں بھی کہوں تو پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی نہیں ہوگا، اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی اپنا موقف بالکل واضع کرچکے ہیں، پہلا جلسہ نقصان سے بچانے کے لئے ملتوی کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ ملک کے لئے اعزاز ہوگا، ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات بلاجواز ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہماری بڑی بدقسمتی ہے کہ ہم اپنی ہی ٹانگیں کھینچتے ہیں، پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کی خبریں درست نہیں ہیں، میرے حوالے سے بھی فیک نیوز پھیلائی گئیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے جس کا سب کو پتہ ہے، اختلاف رائے کاہرگز مطلب نہیں کہ آپ سیاسی جماعت کےبیانئیے کےخلاف ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نئے چیف جسٹس کی نامزدگی بروقت ہونی چاہیے، نئے چیف جسٹس پاکستان کی نامزدگی آئینی تقاضا ہے، بروقت نامزدگی سے قیاس آرائیاں جنم نہیں لیتی، حکومت خود نامزدگی نہ کر کے اسی کی آڑ میں قیاس آرائیاں بڑھا رہی ہے، ججز کی تعداد بڑھانے کی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
