Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی پروفیسر محمد یونس کو بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Now Reading:

وزیر اعظم کی پروفیسر محمد یونس کو بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
وزیر اعظم

وزیر اعظم کی پروفیسر محمد یونس کو بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعظم   شہباز شریف نے پروفیسر محمد یونس کو بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف اور چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیراعظم نے بنگلا دیش کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں محمد یونس کے کردار کو سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم  نے بنگلادیش میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم  نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تاریخی مذہبی اور ثقافتی رشتوں کا ذکر  کرتے ہوئے  دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات، ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں  نے پاکستان اور بنگلادیش کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت  پر  اتفاق کیا ۔

دونوں رہنماؤں  نے اس  بات پر اتفاق کیا کہ  وسیع تر علاقائی تعاون جنوبی ایشیا کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر