
بلوچستان میں دہشتگرد حملے پلاننگ سے کیے گئے، پیچھے دشمن ملک ہے، رانا ثناء اللہ
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے پلاننگ سے کیے گئے، پیچھے دشمن ملک ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے وہ ممالک ہیں جنہوں نے گزشتہ پچھتر سالوں سے ہمارے ملک کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کا اسی انداز سے مقابلہ اور قلع قمع ہونا چاہیے جس طرح دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہوا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی بھی وقت بیٹھا جاسکتا ہے، فتنہ ایک ہی ہے، وہ پی ٹی آئی کہہ لیں یا بانی پی ٹی آئی، ان کے ساتھ نہ بات کرنے کو تیار ہیں نہ بیٹھنے کو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News