Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوج و عوام میں تقسیم کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

فوج و عوام میں تقسیم کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان

فوج و عوام میں تقسیم کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فوج و عوام میں تقسیم کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ہال روڈ تاجر احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جو واقعہ ہوا وہ قابلِ مذمت ہے، چن چن کر قتل کوئی انسان نہیں کرسکتا دہشت گردی بیرونی طاقتوں پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کا ایجنڈا ہے ملک کو کمزور کیا جائے، فوج و عوام میں تقسیم کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، بلیک واٹر بھارتی را یا بیرونی ایجنسیوں کے ایجنڈے و دہشت گردی کو قبول نہیں کیا جاسکتا، بلوچوں کی لیڈر شپ سے بات چہت کرکے مسئلے کو حل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگے بلوں نے ملکی معیشت صنعت کو برباد کردیا ہے، کسی مارکیٹ کو تیس تو کسی کو چالیس ہزار روپے ٹیکس کو قبول نہیں کریں گے، آئی پی پیز کو نہیں پال سکتے شریف خاندان و منشا گروپ کی آئی پی پیز سالانہ کیپسٹی چارجز چھوڑ دیں تو بل کم ہوجائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اٹھائیس اگست کو ملک بھر میں تاریخ ہڑتال ہوگی، لاہور پاکستان کا دل ہے ہڑتال پر یکجہتی کا اظہار کریں گے، حکومت کہتی ہڑتال سے کاروبار خراب ہوجائے گا تو وہ پہلے ہی خراب ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ معیشت خود حکومت تباہ کررہی ہے احتجاج کی کوشش سے حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے، بھرپور ہڑتال ہوگی پھر تاجروں سے مشاورت کریں گے اگر ریلیف نہیں ملے تو آگے بھی ہڑتالیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تاجروں سے ملاقات کا خیال آیا ہے پھر ریلیف کے بہانہ سے کچھ نہیں دیا جائے گا، کسی بھی حکومتی سازش سے جدوجہد کو سبوتاژ نہ ہونے دیں کل بھرپور ہڑتال ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حق دو عوام کو کے سلسلے میں کل ہڑتال کے موقع پر آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے، پرامن اجتجاجی مزاحمت کریں گے، لسانی بنیاد پر قوم کو تقسیم شناخت کرکے قتل عام مزدوروں نے کون سا حق مارا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلوچوں کے لئے ہم نے آواز اٹھائی ہے کسی بھی بلوچ کا نام استعمال کرکے بھارت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تاجر برادری کی جانب سے حافظ نعیم الرحمن کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر