
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری
ملک بھر سے آئے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا دھرنا بدستورچھٹے روز بھی جاری ہے۔
ملازمین کارپوریشن کی بندش کے خلاف اور اپنے دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دے رہے ہیں، حکومت نے پیر تک کا ٹائم فریم دیا ہے کہ پیر تک ملازمین کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔
حکومت کی طرف سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز وفد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اسٹورز بند نہیں ہوں گے، اور ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا، جبکہ ملازمین نے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک احتجاج برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News