
کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، 23 مسافر جاں بحق
کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی جس کے باعث تمام 23 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق نے بتایا ہے کہ بس کوسٹر میں کل 23 افراد سوار تھے، بس میں سوار تمام 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں سوار تمام 23 افراد کی موت کنفرم ہو چکی ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کہوٹہ منتقل کی جارہی ہیں۔
کمشنر پونچھ ڈویژن کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 19 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ 15 کا تعلق پنجاب سے 8 کا آزادکشمیر سے ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس آزاد کشمیر سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ کہوٹہ کے علاقے سون گزاری پل کے مقام پر انتہائی خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 20 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا تھا کہ بس کوسٹر میں تقریباً 30 سے 35 مسافر سوار تھے، تاہم حادثے میں زندہ بچنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔
ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
آپریشن میں تحصیل کہوٹہ، کلر سیداں اور راولپنڈی سے ریسکیو اہلکاروں مصروف عمل ہیں، میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کہوٹہ منتقل کیا جا رہا ہے، 25 سے زائد ریسکیو اہلکار اور 12 ایمرجنسی سروسز گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News