
کراچی میں آج سے مون سون بارشوں کا ایک بار پھر سے آغاز
شہر قائد میں آج شام سے مون سون کا ایک اوراسپیل بارش کا سبب بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے کہیں ہلکی اورکہیں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کاامکان ہے، مون سون کا یہ اسپیل 3 روزتک جاری رہے گا۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جبکہ شہر میں مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News