نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس شروع
پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شروع ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن کے ہنگامی اجلاس کی صدارت پارٹی صدر نواز شریف کر رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب و اسلام آباد کے بجلی صارفین کے لیے ریلیف کے حوالے سے اور پنجاب میں نئے مجوزہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق نوازشریف اور شرکاء کو پنجاب کے مجوزہ بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے، اس کے علاوہ اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی نظام کے حوالے سے کی جانے والی ترامیم پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف، وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ اورخواجہ سعد رفیق سمیت دیگروزراء بھی شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
