Advertisement
Advertisement
Advertisement

مختلف سیاسی شخصیات کی یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد

Now Reading:

مختلف سیاسی شخصیات کی یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد
مختلف سیاسی شخصیات کی یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد

مختلف سیاسی شخصیات کی یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد

وطن عزیز کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مختلف سیاسی شخصیات نے قوم کو مبارک باد پیش کیں۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں، سب نے مل پاکستان کو اس مقام پر لے جانا ہے جس کا خواب علامہ اقبال اور قائد اعظم نے دیکھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اس ملک کے لوگوں میں جذبہ ہے،  دو ہزار سترہ میں پاکستان دنیا کی چوبیس ویں بہترین معیشت بن چکا تھا، اس ملک کی اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا کی نمبر ون اسٹاک ایکسچینج بن چکی تھی، ہم۔ماضی میں نہیں جانا چاہتے۔

 اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان حکومت نے بہترین تقریبات منعقد کیں، پاکستان میں بہت سی نعمتیں ہیں، میں دنیا کو بتاتا ہوں کہ پاکستان کے پاس اربوں کھربوں روپے کی معدنیات ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے جشن آزادی کے موقع پر کہا کہ پاکستان رمضان میں وجود میں آیااور تاقیامت قائم رہےگا، یہ ملک لاکھوں قربانیاں دےکربنایاگیا، چند لوگ جناح ہاؤس کے باہر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ خان نہیں توپاکستان نہیں۔

Advertisement

عطاتارڑ نے کہا کہ نوازشریف کو کہا گیاکہ ایٹمی دھماکے نہ کرو، 28 مئی کونوازشریف نے ایٹمی دھماکےکرکے ملک کو ناقابل تسخیربنایا، نوازشریف نے موٹرویز اور ڈیمز بنائے، ہم ملک بنانے والے ہیں، پاکستان میں بیروزگاری،مہنگائی اور بدامنی کاخاتمہ کرکے دم لیں گے، ہماری حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں مسلسل کمی آرہی ہے، ملک سےمہنگائی اوراندھیروں کاخاتمہ کریں گے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانیوں کو 78 ویں یوم آزادی کی دلی مبارکباد، ملک میں جمہوریت، آئین اور مساوات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1973کا آئین تحریک آزادی کے جذبے کا مظہر ہے، 1973کا آئین ملک کے مستقبل کے لئے ایک متفقہ لائحہ عمل ہے، ہم قوم کے بانی اجداد کے وژن کے عین مطابق جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جشنِ یوم آزادی کے موقعے پر اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہیں، اپنے ان بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہماری آزادی اور خودمختاری کے لیے جدوجہد کی۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور ان کے جمہوری نظریات کی عکاسی کرنے کا دن ہے، آج کا دن چیلنجوں کا سامنا کرنے اور اپنے ماضی سے سیکھنے کا بھی دن ہے، ہمارا ملک ایک مثالی آئین پسند اور جمہوریت پسند لیڈر نے قائم کیا تھا، دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس کے باوجود کیوں ہمارے ملک کو  آمرانہ حکمرانی کے ادوار کا سامنا کرنا پڑا، آمرانہ ادوار حکمرانی نے بنیادی آزادیوں اور حقوق کو کمزور کیا۔

 بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ قائد عوام شہید بھٹو کا نظریہ اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، صدر آصف علی زرداری کا مفاہمت اور قومی اتحاد کا وژن چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باعثِ امید اور طاقت ہے، پیپلز پارٹی  قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی دلدل سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے، آئیے ہم ایک قوم کی حیثیت سے متحد ہوں اور اپنی مشترکہ اقدار پر کاربند رہیں، آئیے ہم متحد ہوں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کو دور کیا جا سکے اور تمام پاکستانیوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کی جا سکے، تمام پاکستانی آج آزادی، جمہوریت اور اتحاد کے اصولوں کی پاسداری کا تجدید عہد کریں۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم آزادی کے موقع پر قوم نے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد، آزادی کی خوشیاں مبارک۔

محسن نقوی نے کہا کہ اہل وطن کو جشن آزادی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی ایک نعمت ہے، اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ ہم آزادوطن میں سانس لے رہے ہیں، آزادی کی قدر کو جاننا ہے تو غلام قوموں سے جانئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچاننا اور سمجھنا ہوگا، آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنا خون دیا، تحریک پاکستان کی جدوجہد میں شہید ہونے والوں کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان جیسا خوبصورت اور وسائل سے مالا مال ملک پوری دنیا میں نہیں، بدقسمتی سے بحیثیت قوم ہم سب نے 78 برس باہمی اختلافات، گروہی تفریق اور لسانی و فرقہ وارانہ تعصبات میں ضائع کئے، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم یکجا ہو اور ایک ہو کر پاکستان کا سوچے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

 محسن نقوی نے کہا کہ انا، تعصبات، اختلافات اور تفرقات کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر پاکستان کو عظیم ملک بنانے کی جدوجہد میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے، یوم آزادی کا تقاضا ہے کہ ہم ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر روشن مستقبل کی طرف بڑھیں، ایمان،اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر کاربند رہ کر سب کو ملکی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

محسن نقوی  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے  قوم ہر چیلنج سے سرخرو ہوکر نکلے گی، آئیے آج  عہد  کریں کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے لیے سب ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔

Advertisement

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکبادپیش کرے ہوئے کہا کہ یوم آذادی کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو قائداعظم کے نظریے کے مطابق ایک جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے، ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ ملک دیا، پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہماری جان بھی اس پر قربان ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ جمہوریت اور مساوات ملک کے بانیوں کی خواہشات ہیں جسے ہم نے پورا کرنا ہے، آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ایسا معاشرہ بنائیں گے جہاں انسانیت کی قدر ہو، پاکستان تقسیم اور نفرت کا متحمل نہیں، اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے، اپنے وطن کے استحکام اور ترقی کے لئیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان اس عہد کی تجدید کرتے ہیں جس کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کی تھی، غربت اور جہالت کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔ پاکستان ترقی تب ہی کر سکتا ہے جب عوام معاشی طور پر مستحکم ہوں گے۔

میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب نے جشن آزادی کے موقع پر کہا کہ تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک، امید ہے کہ آنا والا وقت قوم کی تکالیف اور پریشانیوں میں کمی لائے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کے لئیے کوشش کرنی ہوگی، آزادی کتنی بڑی نعمت ہے یہ فلسطینیوں اور کشمیریوں سے پوچھیں، نقص نکالنے کی بجائے ہم سب اپنا اپنا کردار ادا کریں، قائد اعظم اور بانیان پاکستان کا شکریہ کہ ہم سب آج آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر