
وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی روک دی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کے لئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں، تاہم اس فیصلے سے یوٹیلیٹی اسٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں۔
سیکرٹری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگی اس کے مطابق اسٹورز بند ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے کی تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News