Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستان کا فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کا فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے حوالے سے افغانستان کو انٹیلیجنس پر مبنی معلومات فراہم کی ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعدد بیکڈ چینلز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے پرعزم ہے، افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی عالمی اداروں کی متعدد رپورٹ سے ثابت ہوتی ہے، پاکستان نے افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کے معاملے پر افغان حکام سے بات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، افغان حکومت دہشت گرد گروہوں اور فتن الخوارج کے خلاف کارروائی کرے، پاکستان امید کرتا ہے کہ مشرق وسطی کسی بڑی جنگ سے بچ جائے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی، پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کے اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

Advertisement

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے چین سے قرضے طویل المدت اور کم شرح سود پر حاصل کیے ہیں، چین سے حاصل کیے گئے قرضوں پر شرع سود کم ہے، پاکستان چینی شہریوں اور منصوبوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ سے قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔ بنگلہ دیشی عوام درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آصف مرچنٹ کے حوالے سے امریکی انتظامیہ سے معلومات کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی آج کیمرون میں او آئی سی اجلاس میں شریک ہیں اور مشرق وسطی کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی مداخلت کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان خان یونس کی جامع مسجد پر بمباری کی بھرپور مذمت کرتا ہے، یہ حملہ ایک تاریخی اور مذہبی اہمیت کی جگہ پر کیا گیا، 1954 کا ہیگ کنونشن مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی سختی سے ممانعت کرتا ہے، ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی پر اسرائیل کا محاسبہ کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ معروف کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی یکم ستمر کو منائی جائے گی، سید علی گیلانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حقیقی آواز تھے، ہم حق و انصاف کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر