Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے عوام اور مسافروں کے لئے خوشخبری

Now Reading:

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے عوام اور مسافروں کے لئے خوشخبری
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے عوام اور مسافروں کے لئے خوشخبری

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے عوام اور مسافروں کے لئے خوشخبری

حکومت سندھ نے کراچی شہر سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں حکومت سندھ کی جانب سے بس اڈوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایات دی گئی۔

شرجیل انعام میمن نے اجلاس کے دوران کہا کہ مسافروں کے لئے پرانے بس اڈوں سے ٹرمینل تک پہنچانے کے لئے مفت شٹل سروس 14 اگست سے شروع کی جارہی ہے۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے کراچی کی شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سڑکوں پر بھی دباؤ بڑھتا ہے، اسی لیے تمام بس اڈوں کو کراچی شہر سے باہرمنتقل کیا جارہا ہے، کراچی بس ٹرمینل میں مسافروں کے لئے مزید جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شٹل سروس کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم اسکوائر سے شروع کی جارہی ہے، جس کے ذریعے مسافرپرانے بس اڈوں سے ٹرمینل تک مفت سفر کر سکیں گے۔

Advertisement

 شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کی جائے کہ کراچی کے شہریوں اورمسافروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں، ایسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹرانسپورٹرز کو بھی نقصان نہ ہو اور مسافروں کو بھی ریلیف مل سکے۔

  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسافروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کراچی بس ٹرمینل پر پولیس کی چیک پوسٹ بھی بنائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ اور دیگرشریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر