Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایئرکنڈیشنر کا استعمال کیپیسٹی پیمنٹس کی بڑی وجہ قرار

Now Reading:

ایئرکنڈیشنر کا استعمال کیپیسٹی پیمنٹس کی بڑی وجہ قرار
ایئرکنڈیشنر کا استعمال کیپیسٹی پیمنٹس کی بڑی وجہ قرار

ایئرکنڈیشنر کا استعمال کیپیسٹی پیمنٹس کی بڑی وجہ قرار

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ایئرکنڈیشنر کے استعمال کوکیپیسٹی پیمنٹس کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

آئی پی پیز کو ہر سال اربوں روپے کی کیپیسٹی کی مد میں ادائیگیوں کے معاملے پر وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ایئرکنڈیشنر کے استعمال کو کپیسٹی پیمنٹس کی بڑی وجہ قرار دے دیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ چند لوگوں کے ایئرکنڈیشنر کے استعمال کے لئے سب پر کیپیسٹی پیمنٹس لگانی پڑتی ہیں، ان ایئر کنڈیشنز کے لیے ہمیں سال بھر کیپیسٹی ادا کرنا پڑتی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کی ڈیمانڈز کو اب کچھ کم کرنا پڑے گا، کچھ بوجھ تو اب اس اشرافیہ کو بھی اٹھانا پڑے گا۔ کیپیسٹی پیمنٹ بینک کے قرضے کی قیمت ہے، دنیا بھر میں حکومتیں بجلی گیس نہیں خریدتیں لیکن یہاں پر حکومت خریدتی ہے۔

وزیر پیٹرولیم کہتے ہیں کہ ہم پیٹرولیم سیکٹر کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کریں گے، اگر عوام کا تحفظ نہ ہوا تو پھر ڈی ریگولیٹ نہیں کریں گے، ملک میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب سینیٹر محسن عزیز کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کو ایسے ٹریٹ کریں جیسے ایک عام آدمی کو کیا جاتا یے، آج میں آرہا تھا تو سڑک پر اشرافیہ کی گاڑیاں آتے دیکھیں، اشرافیہ کی گاڑیاں آئیں تو مجھے کہا گیا سائڈ پر ہوجائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر