
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم مہنگی بجلی کو قیمت سے سستا کرکے دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ توانائی میں اصلاحات ناگزیر ہے، کیپسٹی اتنی ہے جتنی آپ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 29 ہزار میگا واٹ ہے، توانائی پیداوار سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے 50 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے، بجلی مہنگی ہے، سستی بجلی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ ملک بھر میں پنکھے 9 ہزار میگا واٹ لوڈ لیتے ہیں، ملک میں صنعتی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے، بجلی کے بہتر استعمال کے لیے صنعتی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کررہے ہیں، اسٹرکچرل ریفارمز سے پاورسیکٹر بہتری کی طرف جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News