
پاکستان کے کونے کونے میں ارشد ندیم کی جیت کا جشن منایا جارہا ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے میں ارشد ندیم کی جیت کا جشن منایا جارہا ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ملک کا جھنڈا سب سے اوپر لہرایا، اور ان کے ہاتھوں پاکستانی قوم کو خوشی نصیب ہوئی، جبکہ محب وطن پاکستانی چاہتے ہیں پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں سب سے اونچا لہرائے۔
گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پورے پاکستان میں قومی ہیرو کا استقبال ہورہا ہے، پاکستان کے کونے کونے میں ارشد ندیم کی جیت کا جشن منایا جارہا ہے ،اس طرح کی خوشیوں کی پاکستان کو ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ میں نے نفل پڑھے اور دعا کی کہ مولا علی انہیں کامیاب کرے، مجھے پتا تھا کہ ارشد ندیم 95 میٹر سے زیادہ لمبی تھرو کریںگے، جبکہ یہ بہت بڑا ریکارڈ ہے کہ 118 سال بعد یہ وکٹری ہمیں ملی ہے،
گورنر پنجاب نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی دو تھرو 90 میٹر سے زیادہ کیں ، مھجے امید تھی کہ ارشد ندیم ورلڈ ریکارڈ توڑے گا۔
دوسری جانب ارشد ندیم نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ ملک جس مقصد کیلئے بنایا گیا ہے اللہ اسے اس مقام پر پہنچائے، جبکہ پورا پاکستان بہت عزت دے رہا ہے، میں گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے آج گورنر ہاؤس بلایا گیا، میری سرجری بھی ہوئی تھی اور انجری بھی ہوئی تھی لیکن میرے استاد نے مجھ پر بہت محنت کی اور ہم نے جیت حاصل کی۔
ارشدندیم نے کہا کہ اللہ نے دوسری تھرو میں کامیابی دی بلکہ پوری قوم کو عزت دی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ریکارڈ بریک کیا ہم نے، انشاللہء آگے بھی اس طرح محنت کرتا رہوں گا۔
ارشدندیم نے مزید یہ بھی کہا کہ گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پنجاب میں اتنی مہمان نوازی کی جارہی ہے، جبکہ سندھ حکومت کی طرف سے بھی پچاس لاکھ کا انعام دیا گیا، اس کے علاوہ ارشد ندیم کی والدہ کو سندھ حکومت کی جانب سے گاڑی بھی تحفے میں دی گئی۔
تقریب اختتام پر ارشد ندیم کو بلیو والڈ سٹی کی جانب سے ایک کنال کا پلاٹ تحفہ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News