اگر کراچی کے تاجر اپنے جائز حق کیلئے بات کریں تو یہ چغلی ہے، منعم ظفر
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کے الیکٹرک کافرانزک کریں، لائسنس معطل کریں۔
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، جبکہ کے الیکٹرک پرحکومت کی نوازشات جاری ہیں کے الیکٹرک نے 54 ارب کے تانبے کے تاربیچے۔
منعم ظفر نے کہا کہ 4 آئی پی پیزکواربوں روپے دیئے گئے، عوام منتظرہیں کہ بھاری بلوں کا سلسلہ ختم ہوناچاہیے، مطالبات واضح ہیں، سستی بجلی دیں، لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کریں۔
منعم ظفرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جاگیرداروں کوٹیکس نیٹ میں لایا جائے، جاگیرداروں سے ٹیکس نہیں لیا جارہا ہے ہمارے پاس شاہراہ فیصل پرمارچ کا آپشن موجودہے، حکمرانوں کی مراعات ختم کردی جائیں توعوام کوریلیف مل سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
