
چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت ناساز؛ اسپتال منتقل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چوہدری پرویزالہیٰ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے 45 منٹ تک ان کا طبی معائنہ کیا۔
پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہیٰ کی ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے اور ان کے بلڈ سیمپل بھی لیے گئے۔
چوہدری پرویزالہیٰ کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
ڈاکٹروں نے چوہدری پرویزالہیٰ کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا اور ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News