دہشتگردوں کو باہر سے مدد مل رہی ہے، دشمنان پاکستان کو مقام عبرت بنائیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو باہر سے مدد مل رہی ہے، دشمنان پاکستان کو مقام عبرت بنائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کوئٹہ میں شہداء کے ورثا سے ملاقات اور تعزیت کی، بلوچستان میں جو کچھ ہوا وہ دہشت گردی کی انتہا تھی، بلوچستان میں دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی ترقی کے لیے اچھے اقدامات کیے، پاک فوج کے افسر، جوان دن رات دہشت گردوں کا پیچھا کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں نفرت کے بیج بوئے جارہے ہیں، بلوچستان میں امن، ترقی، خوشحالی چاہتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو باہر سے مدد مل رہی ہے، پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی، دشمن ہمارے نوجوانوں کو ورغلا رہا ہے، دشمنان پاکستان کومقام عبرت بنائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دشمن پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں، دشمن سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، موڈیز نے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہونے کا اعتراف کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
