اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان حساس ترین حالات سے گزر رہا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے جنوبی وزیرستان میں چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان حساس ترین حالات سے گزر رہا ہے، اس وقت قوم کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے، اگر ہم متحد رہیں تو دشمن کو چھپنے تک کی جگہ نصیب نہ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے ملک کی بقا و استحکام کے لیے بے انتہا قربانیاں دی ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہم دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
