
سانحہ ماچھکہ؛ ڈی پی او رحیم یار خان سمیت تین افسران کو عہدے سے ہٹادیا گیا
رحیم یار خان: سانحہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ڈی پی او رحیم یار خان سمیت تین افسران کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان عمران احمد ملک کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جب کہ رضوان عمر گوندل کو ڈی پی او رحیم یار خان تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ایس پی رحیم یار خان جاوید اختر جتوئی کو ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم رحیم یار خان کلیم احمد کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ حملے میں 6 اہلکار زخمی اور 5 لاپتہ ہوگئے تھے جنہیں بعد میں ریسکیو کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News