Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کی داستانِ کرپشن سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے، علی خورشیدی

Now Reading:

پیپلز پارٹی کی داستانِ کرپشن سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے، علی خورشیدی
پیپلز پارٹی کی داستانِ کرپشن سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے، علی خورشیدی

پیپلز پارٹی کی داستانِ کرپشن سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے، علی خورشیدی

کراچی: قائد حزب اختلاف علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی داستانِ کرپشن سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی کا ناصر حسین شاہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں ڈویلپمنٹ ہوتی ہے تو کرپشن ہوتی ہے لیکن سندھ میں کرپشن کرنا ہو تو ڈویلپمنٹ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی داستانِ کرپشن سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے سندھ میں کرپشن کو صنعت کا درجہ دے دیا ہے۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ہر سال قومی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کرپشن پر جاری رپورٹس میں علی بابا چالیس چوروں کی ساری کہانیاں لکھی ہوتی ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ناصر حسین شاہ بتائیں کہ سندھ حکومت نے پچھلے 15 سالوں میں کراچی کے کتنے نوجوانوں کو نوکریاں دیں، سندھ حکومت پاکستان کے بجٹ میں 70 فیصد حصہ ڈالنے والے کراچی پر سالانہ کتنا پیسہ خرچ کرتی ہے؟۔

Advertisement

قائد حزب اختلاف کہتے ہیں کہ کراچی کے سپتال، سڑکیں، پارکس اور اسکول ورلڈ بینک کے قرضوں سے بنتے ہیں جسے کراچی کے شہریوں نے ادا کرنا ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن کی گواہ سندھ کا تباہ حال انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کا نظام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی متعصب سندھ حکومت کراچی سمیت دیگر شہروں کو پانی، سیوریج، تعلیم اور نوکری نہیں دیتی، پیپلزپارٹی کے وزیروں اور وڈیروں کو ایم کیو ایم کے خلاف سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر