
منکی پاکس؛ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے لیے ایئرپورٹ پر ٹیم تعینات
کراچی: منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے لیے ایئرپورٹ پر اپنی ٹیم تعینات کردی۔
فوکل پرسن منکی پاکس محکمہ صحت سندھ ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق ایڈوائزری کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ جاری ہے۔
فوکل پرسن منکی پاکس کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر تاحال کوئی مشتبہ منکی پاکس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا، ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی براہ راست محکمہ صحت سندھ نگرانی کررہا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مہدی نے کہا کہ سیکرٹری صحت سندھ کی ہدایت پر ڈاکٹرز اور دیگر عملہ بھی ایئرپورٹ پر تعینات کردیا گیا ہے، دو ایمبولینسس سمیت 150 سے زائد تشخیصی کٹس عملہ کو فراہم کی گئی ہیں۔
فوکل پرسن منکی پاکس محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ اگر کسی شخص میں مرض کا شبہ ہوا تو اس کے ٹیسٹ کرنے کے بعد نیپا اسپتال میں قرنطینہ کرنے کی ہدایات ہیں، نیپا اسپتال میں مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈ تیار کرلیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مہدی نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کو بیرون ملک فلائٹس کو فلائٹ کے بعد ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News