Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی کرنے اور کرانے والا گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہورہا ہے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

9 مئی کرنے اور کرانے والا گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہورہا ہے، عظمیٰ بخاری
تحریک انصاف کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں، عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نو مئی کرنے والوں اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہو رہا ہے۔

 صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے اور کروانے والے ایک ہی گینگ کے پارٹنر ہیں، اب اس میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہی نو مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے اور اسکے سہولت کار کون تھے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اب نقاب اترنا شروع ہوگئے ہیں، محسن کشوں اور احسان فراموشوں کی ہر ریس میں بانی پی ٹی آئی اول نمبر پر آئے ہیں۔

 وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے سپہ سالار کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، باقی بھی جن جگہوں پر نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کے سہولت کار ہیں ان اداروں کو خود احتسابی کا عمل شروع کرنا پڑے گا، جب تک نو مئی کے ایک ایک کردار اور سہولت کار کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

 عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اس بات کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ شہداء کا تمسخر اڑانے والے کب کٹہرے میں لائے جاتے، شہداء کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں سوا سال بعد بھی ہمارے نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر