Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکمرانوں کی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، حافظ نعیم

Now Reading:

حکمرانوں کی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، حافظ نعیم

حکمرانوں کی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اپنی مراعات چھوڑنے کو تیار نہیں، ہم ان کی بڑی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج ہماری اپیل پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد پرامن ہڑتال کر رہے ہیں، آج چترال سے لے کر کراچی تک کامیاب ہڑتال ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر دوست کے نام پر تاجر دشمن اسکیمیں متعارف کرا رہی ہے، یقین ہے کوئی تاجر تنظیم اپنی کمیونٹی اور عوام کے مفاد کے خلاف حکومتی جھانسے میں نہیں آئے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ تاجروں سے اپیل کرتا ہوں وہی کام کریں جو ملک و قوم کے حق میں ہے، حکمران اپنی مراعات چھوڑنے کو تیار نہیں، ہم ان کی بڑی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، عوام حکمرانوں کے مفت بجلی اور عیاشیوں کے خرچے مزید اٹھانے کو تیار نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تاجر ٹیکس دینے کو تیا ہیں، مارکیٹوں کی بنیاد پر ٹیکسوں کا تعین انھیں منظور نہیں، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، حکمران طبقہ اپنے خرچے کم کرے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں تو خودبخود تاجروں اور عوام کو ریلیف ملے گا، آج کی ہڑتال ایک دن کی کوشش، حکومت کو مجبور کریں گے اور اسے پیچھے ہٹنا پڑے گا، آج ہی تاجروں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر