پاکستان، یورپ اور البانیہ کے مابین سیاسی روابط اور مذاکرات کے ایم او یو کی منظوری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں جاری ہے۔
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق چین اور پاکستان کے مابین تجارت بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یاداشت پیش ہوگی، اس کے علاوہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج چارٹر کے دوبارہ نفاذکی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں مجوزہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل پیش ہوگا، جبکہ لاپتہ افراد سے متعلق وزراء کمیٹی کی رپورٹ اور نجکاری بورڈ کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کی سمری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔
بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگی، اس کے علاوہ سال 2021-22 اور سال۔2022-23 میں فیڈریشن سے متعلق پالیسیز پر عملدرآمد رپورٹ پیش ہوگی۔
اجلاس میں ریاستی انٹرپرائزیز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 22 جولائی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے اس کے علاوہ کابینہ میں ریاستی ملکیتی انٹرپرائیزیز پر بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
