
کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گذشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ہوئی، گلشن حدید میں 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ بن قاسم میں 44.2 ملی میٹر، سرجانی میں 19 اور کورنگی میں 18 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر 17 ملی میٹر بارش ہوئی، کیماڑی میں 14.5، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 13.4 ملی میٹربارش ہوئی جب کہ جناح ٹرمینل 12.8 اور شارع فیصل پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ قائد آباد میں11، گلشن معمار میں 10.4، گڈاپ میں 10.1، صدر میں 10، نارتھ کراچی میں 8.4 اور ناظم آباد میں 7.8 ملی لیٹر بارش ہوئی جب کہ اورنگی ٹاؤن میں 5.4 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News