Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی امین گنڈاپور کے مخالف دھڑے کا اسلام آباد میں اہم اجلاس

Now Reading:

علی امین گنڈاپور کے مخالف دھڑے کا اسلام آباد میں اہم اجلاس

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مخالف دھڑے کا اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مخالف دھڑے کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا حکومت میں مختلف نوعیت کی بدعنوانیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے اعلانات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جلسے نہ کرنے پر بھی اظہار تشویش کیا گیا ہے جب کہ اجلاس میں شریک پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں بٹ خیلہ سے جلسوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں مردان میں دوسرا جلسہ ہوگا، صوبائی دارالحکومت میں پارٹی کارکنان بانی پی ٹی آئی کے لئے بڑا جلسہ کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی عہدے بھی تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی ناراض ارکین سمیت وفاقی اور صوبائی سطح پر پارٹی عہدے پر نظرثانی کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب صوبائی صدر و وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی مجھے ایسی کوئی تجاویز دی گئیں ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی سمیت مرکزی سطح پر کوئی احتلافات نہیں ہیں، جلسہ کیوں ملتوی ہوا سب کو معلوم ہے، صوبے میں حکومت مضبوط اور مکمل حمایت حاصل ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مزید کہتے ہیں کہ یہ سب افواہیں اس لیے پھیلائی جارہی ہیں کہ پارٹی اور حکومت کو کمزور کیا جاسکے، پارٹی کارکن اور قائدین متحد اور ایک پیج پر ہیں جس کا اندازہ آٹھ ستمبر کو لگ جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر