 
                                                      وزیراعظم شہباز شریف سے آغا خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آغا خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران آغا خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ نے ملک میں معاشی استحکام لانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
سلطان علی الانہ نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں کو مقامی کاروبار اور بیرونی سرمایہ کاری کے لئے خوش آئند قرار دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم نے پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے آغا خان فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں بھرپور تعاون اور کنسلٹنسی خدمات فراہم کرنے پر آغا خان فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 