انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر جے یو آئی کو نوٹس؛ مولانا فضل الرحمان طلب
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعد جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئی، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو انٹرا پارٹی الیکش نہ کروانے پر کل طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر جمیعت علمائے اسلام پاکستان کو نوٹس جاری کردیا ہے، تاہم جے یو آئی کو کل صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔
ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے کے کیس پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام پاکستان نے تاحال انٹرا پارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اور نہ سرٹیفکیٹ کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی بڑی جماعت کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر انتخابی نشان سے محروم کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
