اسٹیل مل کی چار ہزار ایکڑ زمین کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی
اسٹیل مل کی چار ہزار ایکڑ زمین کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے جس کے مطابق اسٹیل مل کی زمین پر چینی اسپیشل ایکسپورٹ اکنامک زون بنے گا۔
صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاق نے اسپیشل اکنامک زون میں چینی سرمایہ کاروں کو مفت زمین دینے کی وفاق نے پالیسی بنائی ہے، سندھ کے ترقیاتی پروجیکٹس پروفاقی بیوروکریسی کا رویہ درست نہیں ہے، اس رویئے کو درست ہونا چاہیے۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا اگر یہ زمین مستقبل میں فروخت ہو تو سندھ حکومت کو اس کا حصہ ملنا چاہیے اسٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے، سندھ حکومت نے یہ زمین صرف اسٹیل مل لگانے کے لیے کی دی تھی۔
وزیر صنعت سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسٹیل مل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں خود لگانے اور چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹیل مل کے تمام واجبات کی ذمہ داری وفاق کے ذمہ ہے، روس سمیت مقامی سرمایہ کاروں اور دیگر دلچسپی رکھنے والی پارٹیز سے سندھ حکومت رابطے کرے گی۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ بجلی بنانے والے اداروں آئی پی پیز کے معاہدوں پر سندھ کا موقف واضح ہے، آئی پی پیپز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، معاہدے دوبارہ طے ہونا چاہئے، وفاق جتنی جلدی ہوسکے اس مسئلے کو حل کرے۔
وزیر صنعت سندھ نے کہا کہ حب ریورروڈ پر ملک کا جدید ترین اسپشل اکنامک زون دو ہزار ایکڑ پر بنایا جائے گا، اس کے علاوہ حب ریور اکنامک زون بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر قائم کیا جائے گا۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے یہ بھی کہا کہ نوریا آباد انڈسٹریل زون کا 1300 ایکڑ کا فیز 3 کام شروع کر دیا یے، جبکہ وزارت صنعت سندھ ،سندھ کے بڑے شہروں میں ایگری پروسیسنگ زون بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وزیر صنعت سندھ نے کہا کہ سندھ سے وصول ہونے والا ٹیکس سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر لگنا چاہیے، کراچی کے ساتوں صنعتی زون کی زمینوں کا ریکارڈ جلد ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا، زرعی ٹیکس کا معاملہ سندھ ریونیو بورڈ کو دے دیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
