
بارش کے بعد صورتحال قابو میں ہے، میئر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں بارش کے بعد صورتحال قابو میں ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ شب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں رات کو موسلادھار بارش ہوئی، تین روز سے مسلسل بارش ہورہی ہے، کے پی ٹی، سب میرین انڈر پاسز سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا، شہر میں 3 گھنٹوں سے زائد سفر کیا لیکن مشکلات نظر نہیں آئیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹیل پاڑہ، گرومندر نمائش اور مزار قائد گیا، کہی پانی نظر نہیں آیا، سڑکوں پر پانی نظر نہیں آتا تو مخالفین نے تنقید شروع کردی، مخالفین نے پروپیگنڈا شروع کردیا شہرکی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، مخالفین کہتے ہیں میں شارع فیصل کا میئرہوں، شارع قائدین کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کیا گیا ڈوب چکی ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ تھانا گن چورنگی جاؤں، کسی نے کہا تھا وہاں ڈوب جائیں گے، ناگن چورنگی بالکل کلیئر تھا، کے ڈی اے چورنگی پر پانی ہوتا ہے، عملہ وہاں موجود ہے کام کررہا ہے اور منگھوپیر، سرجانی کے کچھ علاقوں میں پریشانی ہے، سب صورتحال قابو کرنے کیلئے میدان میں ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے بات کی، چورن منجن بیچنے والوں کا بلاک ہونے کا وقت آگیا ہے، میں آفرکرتاہوں آئیں ملکر کام کرتے ہیں، منفی سیاست نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News