Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ٹی کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

آئی ٹی کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں مختلف پانی کے منصوبے چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (PITP) کے مفاہمت نامے (MoU) پر دستخطی تقریب ہوئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری جامعات و بورڈز عباس بلوچ اور مختلف یونیورسٹیز کے وی سیز نے شرکت کی۔

ایم او یو سندھ حکومت کے محکمہ آئی ٹی اور سندھ کی تین بڑی جامعات کے درمیان ہوا، تین بڑی جامعات میں این ای ڈی یونیورسٹی ، مہران یونیورسٹی اور آئی بی اے سکھر شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نور احمد سموں نے معاہدے پر دستخط کئے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد سندھ کے طلباء کی آئی ٹی مہارتوں کو بڑھانا اور سندھ میں غربت میں کمی لانا ہے، پروگرام کے تحت ملازمت کیلئے صنعت کی طرف سے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ آئی ٹی یہ فنڈز متعلقہ یونیورسٹیوں کو اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں فراہم کرے گا۔

سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں نے کہا کہ پروگرام ابتدائی طور پر 10 ہزار نوجوانوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی کورسز کروانے کیلئے 500 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں نے بتایا کہ آئی ٹی پروگرامز میں جاوا ڈویلپر، پائتھون ڈیولپر، ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر، گرافک ڈیزائنر، ای کامرس پروفیشنل، ڈجیٹل مارکیٹنگ پروفیشنل، ویب ڈویلپر، موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر اور ڈیٹا سائنسدان کے سرٹیفیکیشن شامل ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا مزید کہا کہ دس ہزار طلباء کیلئے ہر ایک سرٹیفیکیشن کی مدت دو  ماہ ہوگی، ہفتہ کے پانچ دن اور روزانہ تین گھنٹے تربیت دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر