Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتی ٹیکسیوں کے خلاف انجمن تاجران پاکستان کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Now Reading:

حکومتی ٹیکسیوں کے خلاف انجمن تاجران پاکستان کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
حکومتی ٹیکسیوں کے خلاف انجمن تاجران پاکستان کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

حکومتی ٹیکسیوں کے خلاف انجمن تاجران پاکستان کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

صدر آل پاکستان انجمن تاجران  نے حکومتی ٹیکس اسکیم کو تاجر دشمن قرار دیتے ہوئے 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔   

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ 28  اگست کو ملک بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی، جبکہ 28  اگست کی ہڑتال تاجروں کی ہے کسی سیاسی جماعت کی نہیں۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت تاجردوست ویلیوایشن ٹیبل کا قانون واپس لے، بجلی کے بلوں پر تمام قسم کے ٹیکسز ختم کئے جائیں، حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کے سیکشن 236-G اور 236-H واپس لے۔

اجمل بلوچ نے یہ بھی کہا کہ بجلی بنانے والی کمپنیوں کو فالتو ادائیگیاں بند کی جائیں، حکومت بجلی سپلائی کمپنیاں بند کرکے واپڈا کو بحال کرے، بجلی سپلائی کمپنیاں ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر تاجروں کو لوٹ رہی ہیں۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری نے کبھی کسی سیاسی جماعت کی کال پر ہڑتال نہیں کی، سیاسی جماعت 28 اگست کی ہڑتال کو اپنے نام لگانے سے گریز کرے، تاجر برادری اپنی بات منوانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر