
پشین: پولیس لائن کے قریب دھماکہ، دو بچے جاں بحق، پانچ اہلکاروں سمیت 12زخمی
پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ بلوچستان کے ضلع پشین کے مرکزی بازار سرخاب چوک پر ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی اور موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایم ایس پشین اسپتال کا کہنا ہے کہ 13 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News