
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور نفرت کو مسترد کرکے ملکی جڑیں مزید مضبوط کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناراضی کے نام پر دہشت گردی قبول نہیں، اختلاف ہوسکتا ہے، کوئی اپنے ملک سے ناراض نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے، اتحاد میں ہی طاقت ہے، کسی بھی خوشحال قوم کی بنیاد تعلیم پر ہوتی ہے، آئیں افہام و تفہیم اور اتحاد کے پل بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور نفرت کو مسترد کرکے ملکی جڑیں مزید مضبوط کریں، بعض اوقات بچے معصومیت میں گمراہ ہوجاتے ہیں، پاکستانی نوجوان بےپناہ صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، نوجوان عملی زندگی میں قدم رکھ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، نوجوان تعلیم کے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے بہترمستقبل، مضبوط وژن کیلئے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، تعلیم دنیا میں مضبوط ترین ہتھیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News