Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں زبردستی اسکولوں کو بند کروانے کی مذمت

Now Reading:

کراچی میں زبردستی اسکولوں کو بند کروانے کی مذمت
کراچی میں زبردستی اسکولوں کو بند کروانے کی مذمت

کراچی میں زبردستی اسکولوں کو بند کروانے کی مذمت

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں زبردستی اسکولوں کو بند کروانے کی مذمت کردی۔

ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسر کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زبردستی اسکولوں کو بند کرنے والی جماعت اسلامی کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے، یہ تعلیمی اداروں پر نہیں بلکہ قوم کے مستقبل اور تعلیم کے تقدس پر براہ راست حملہ ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ تعلیم کی یہ کھلم کھلا رکاوٹ طلباء کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے اور شہریوں میں خوف پیدا کرنے والے ہتھکنڈے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

گنہور خان اسر کا کہنا تھا کہ جبر اور خوف و ہراس کا سہارا لے کر جماعت اسلامی نے ایک بار پھر اپنے حقیقی رنگ دکھائے ہیں، قوم تقسیم اور خوف کے سائے میں گھسیٹنے والی سازشوں کو مسترد کرچکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی پر اپنے تنگ نظری پر سیاسی مفادات کو  بالاتر رکھنا شرم ناک ہے، قیام پاکستان سے آج تک جماعت اسلامی تاریخ کے غلط رخ پر اور تقسیم کی سیاست میں ملوث رہی ہے۔

Advertisement

ترجمان سندھ حکومت نے کہا جماعت اسلامی کا گذشتہ برسوں سے سیاسی طرز عمل موقع پرستی اور خلل ڈالنے پر مبنی رہا ہے، اپنے تنگ سیاسی اور نظریاتی مقاصد کو قومی مفادات پر ترجیح دینا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے۔

گنہور خان اسران مزید کہتے ہیں کہ  کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کروانا ان کے دیرینہ تنگ نظر سیاس ایجنڈہ کی مثال ہے، جماعت اسلامی کے حالیہ سیاسی چال بازیاں پاکستان کے بہترین مفادات کی مخالفت کی ان کی طویل تاریخ کا تسلسل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر