Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرملکی حکومتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں، دفتر خارجہ

Now Reading:

غیرملکی حکومتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں، دفتر خارجہ

غیرملکی حکومتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں تابکاری مواد کی غیر قانونی چوری میں ملوث گینگ کی گرفتاری پر ردعمل جاری کیا ہے، ہم غیر ملکی حکومت کے ایسے کسی رد عمل کا خیر مقدم نہیں کرتے جو کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہو،  غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ترکیہ باہمی سیاسی مشاورت کا 7واں دور گذشتہ ہفتے اسلام ااباد میں منعقد ہوا، فریقین نے پاک ترکیہ اسٹریٹجک فریم ورک کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں جاری نسل کشی کا خاتمہ ہونا چاہیے، ہم او آئی سی کے اسرائیلی قابض پالیسی کے حوالے سے تحفظات شیئر کرتے ہیں، اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد الاقصی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں چار کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت سر گرمیاں بڑھانے پر کو حج بات چیت نہیں ہوئی۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ آصف مرچنٹ کے حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے معلومات کے انتظار میں ہیں، روس اور یوکرین جنگ پر پاکستان کے تحفظات ہیں، پاکستان روس یوکرین جنگ کا پرامن حل چاہتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کی عوام کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے جبکہ پاکستان کو غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور میڈل ایسٹ کی موجودہ صورتحال پر تحفظات ہیں، پاکستان خطے میں قیام امن چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زائرین کے انتظامات کے حوالے سے عراقی جکومت سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں، ہم نے منکی پاکس پر عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری دیکھی ہے، وزارت قومی صحت ہی اس حوالے سے باقائدہ ردعمل دے سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے فعال سفارتی مشنز موجود ہیں۔ وزرات خارجہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ و سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام کے لیے ویزا گائیڈ لائنز میں تبدیلی کی ہے، یہ اقدامات ویزا پالیسی کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے کیے گئے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل کا چیئر ہے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والی حکومتوں کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کا عمل جاری ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر