گھوٹکی: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق
گھوٹکی: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سندھ کے ضلع گھوٹکی میں یہ افسوسناک حادثہ سکھر ملتان موٹروے ایم 5 پر ڈرنگ ملوک والی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 7 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 2 خواتین، 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو گھوٹکی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گھوٹکی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
