Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگرمگر مت کریں، معافی مانگنی ہے تو مانگیں؛ مصدق ملک

Now Reading:

اگرمگر مت کریں، معافی مانگنی ہے تو مانگیں؛ مصدق ملک
اگرمگر مت کریں، معافی مانگنی ہے تو مانگیں؛ مصدق ملک

اگرمگر مت کریں، معافی مانگنی ہے تو مانگیں؛ مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مگر مت کریں، معافی مانگنی ہے تو مانگیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہیں، اس ملک کو کچھ نہیں ہوگا، ہمارے ملک کے مستقبل کے ساتھ مت کھیلیں۔ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، اگرمگر مت کریں، معافی مانگنی ہے تو مانگیں۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کوخوشحالی کی جانب لے کر جارہے ہیں، عوام نے آپ کو ووٹ اسمبلی میں انتشار پھیلانے کے لیے نہیں دیا۔ پاکستان میں ترقی کی شرح بڑھ گئی ہے جب کہ مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو گمراہ کرکے ملک کے مستقبل کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی منزل اقتصادی ترقی ہے، پاکستان میں ترقی کی شرح بڑھ گئی ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ مخصوص ٹولہ عوام کے ذہنوں میں انتشار اور نفرت بھرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیں جب کہ ایک جماعت کے کارکن مسلسل ملک کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر