Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاگیرداروں اور وڈیروں سے عوام کو نجات دلانی ہے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

جاگیرداروں اور وڈیروں سے عوام کو نجات دلانی ہے، حافظ نعیم الرحمان

جاگیرداروں اور وڈیروں سے عوام کو نجات دلانی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جاگیرداروں اور وڈیروں سے عوام کو نجات دلانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے لیاقت باغ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، لوگ جان گئے ہیں کہ یہ حکمرانوں کو چنے چبوائیں گے، یہاں کے دکانداروں کا کاروبار بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آئی پی پیز کی بدمعاشی ختم کرنے آئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی شاہ خرچیاں ختم کرے، پیپلز پارٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے جان بوجھ کرکیے، جیسے ڈالر اوپر جاتا رہا ان کی کمائی بڑھتی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت آئی تو ان کو بھی نوازا گیا، ہم کہتے ہیں کہ 1300 سی سی کی گاڑیاں استعمال کرو، ہم نے کہا جاگیرداروں پر ٹیکس لگاو اور اپنے اخراجات کم کرو، جب مذاکرات کے لیے جاتے ہیں تو ان کو بات سمجھ نہیں آتی، میڈیا کے سامنے کہتے ہیں کہ ہم تو مذاکرات کیلئے تیا رہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سوچ رہی ہے کہ یہ لوگ خود ہی چلے جائیں گے، یہ دھرنا عوام کی امید بن چکا ہے، عوام پر بجلی کے بم گررہے ہیں، جماعت اسلامی نوجوانوں کی تحریک بن کر اُبھری ہے،  وامی رابطہ مہم کے بعد دھرنا بڑھتا جارہا ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم پر رشوت کا ایک نظام مسلط کیا ہوا ہے، آئی پی پیز کے ذریعے ہمارا خون نچوڑا گیا ہے، جماعت اسلامی ملک بھر میں مزاحمت کا عنوان بن کر اُبھری ہے، پورے ملک سے لوگ تحریک میں شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی بل کم کروانے ہیں، تنخواہ داروں پر سے ٹیکس واپس کرانا ہے، آئی پی پیز کے دھندے سے عوام کی جان چھڑانی ہے، جاگیردار، وڈیرے فارم 47 کی بنیاد پر مسلط ہوتے ہیں اور خون چوستے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں سے عوام کو نجات دلانی ہے، دھرنے کی کامیابی کے نتیجے میں ایک تحریک اُٹھے گی، یہ تحریک نظام چلانے والوں سے عوام کو نجات دلائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر