سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن؛ فتنہ الخوارج کے 3 خوارج جہنم واصل
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 3 خوارج جہنم واصل کردیے جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد فورسز اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن جاری ہے، فورسز ملک سے خوارج اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
