نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل
وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 21 کے راشد لنگڑیال اس وقت سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ہیں۔، جبکہ چیئرمین ایف بی آرکی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آرامجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
