
وفاقی حکومت کا اپنے اخراجات کم کرنے اور کفایت شعاری کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اپنے اخراجات کم کرنے اور کفایت شعاری کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج صبح گیارہ بجے ہو گا، جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کفایت شعاری کے اقدامات اور پی ڈبلیو ڈی کے امور کی منتقلی کا جائزہ لے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بیرون ملک تزئین و آرائش کے کنونشن کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا اور وفاقی حکومت میں رائٹ سائزنگ کمیٹی پہلے مرحلے کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ سی سی ایل سی اور ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ ایل ڈی آئی آپریٹرز کے بقایاجات کی تفصیلی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی شرطیہ برآمد کی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ آپریشن عزم استحکام کے لئے 20 ارب روپے اور ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کے لئے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی بھی منظوری دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News