پلانٹ فار پاکستان، یوم آزادی کی مناسبت سے شجرکاری مہم کا آغاز
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے تحت پاکستان کے مختلف اضلاع میں آلودگی کو کم کرنے اور شجر کاری کو فروغ دینے کا کام شروع کیا جا چکا ہے۔ پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم گزشتہ روز راولپنڈی کے سینٹ پال چرچ میں منعقد کی گئی۔
سینٹ پال چرچ میں یوم آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں شجرکاری کر کے پاکستان کو سرسبز اور خوشحال پاکستان بنانے کا اعادہ کیا گیا ہے۔
اس شجر کاری مہم میں مسیحی برادری خصوصاً مسیحی افسران اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور اپنے نام کا درخت لگایا۔
عوام نے امید ظاہر کی کے آنے والے دنوں میں بھی شجر کاری کی مختلف مہمات کا انعقاد کیا جائے تاکہ سرسبز پاکستان کا حصول ممکن ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
