Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگلات کا فروغ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے، صدر مملکت

Now Reading:

جنگلات کا فروغ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے، صدر مملکت
آصف زرداری

شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے، صدر آصف زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنگلات کا فروغ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے

صدر آصف زرداری نے مون سون شجرکاری مہم پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم صرف ایک موسمی اقدام نہیں بلکہ ملک کے قدرتی حسن اور وسائل کے تحفظ کے قومی فریضے کا اہم پہلو ہے، درخت زندگی کی اساس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے ماحولیاتی مسائل کے پیش ِنظر شجرکاری کی اہمیت  اور بھی بڑھ گئی ہے، رسول اللہ ﷺ نے بھی درخت لگانے کی ترغیب دی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کے کل رقبہ کا صرف 5 فیصد حصہ جنگلات سے ڈھکا ہے، لکڑی کی بڑھتی مانگ اور دیگر زمینی استعمالات کے باعث جنگلات پر شدید دباؤ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مون سون شجرکاری مہم ماحول پر دیرپا اثر ڈالنے، نوجوان نسل کیلئے ایک سرسبز اور صحت مند مستقبل محفوظ بنانے کا موقع ہے، جنگلات کا فروغ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ ‘اپ اسکیلڈ گرین پاکستان پروگرام’ کے تحت بڑے پیمانے پر پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا، اسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا، ڈیلٹا بلیو کاربن اقدام کے تحت پاکستان نے 1990 سے مینگرووز کے رقبے میں 300 فیصد اضافہ کرکے مینگرووز بحالی میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے، عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت سے 27 ملین ڈالر بھی کمائے گئے، ‘دی لیونگ انڈس پروگرام’ کا مقصد جنگلات کی کٹائی روکنا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ لیونگ انڈس ڈیلٹا پروگرام کو اقوامِ متحدہ دہائی کی بحالی کا فلیگ شپ ایوارڈ ملا ہے، حکومت کمیونٹی کے تعاون کے بغیر جنگلی وسائل کا فروغ اور تحفظ نہیں  کر سکتی، شجرکاری کے فروغ کیلئے معاشرے کے مختلف طبقات کی شمولیت ناگزیر ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ عوام اس نیک کام میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے، ہماری نوجوان نسل موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں جنگلات کے کردار کی اہمیت سے آگاہ ہو، ہم اس اہم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے استعدادِ کار بڑھانے، تعلیم  اور جدت کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی بالخصوص نوجوان مون سون شجرکاری مہم 2024ء میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ملک میں جنگلات کے فروغ کا قومی مقصد حاصل کیا جا سکے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر